چینی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے؟ غریب شہریوں پر ایک اور بم پھوڑنے کی تیاریاں

مکوآنہ (پی این آئی) فیصل آباد میں کرشنگ سیزن کے دوران چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام تک اضافہ ہو گیا جس سے شہری خاصے پریشانی کا شکار بنے دکھائی دیتے ہیں۔چینی میٹھی لیکن قیمت کڑوی ہو گئی، حکومتی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے فیصل آباد میں کرشنگ سیزن کے دوران ہی چینی کی اونچی اُڑان کا سلسلہ شرو ع ہوچکا ہے۔

شہر فیصل آباد میں دکانوں پر 90 روپے کلو چینی کے بورڈز تو آویزاں ہیں لیکن 100 روپے کم چینی کہیں دستیاب نہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کاغذی کارروائیوں اور زبانی جمع خرچ تک محدود ہے جبکہ منافع خور عملی اقدامات کرتے ہوئے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں