کراچی(پی این آئی)سونا مزید کتنا سستا ہو گیا؟ خریدار بھی حیران۔۔۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقعی ہو گئی جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج صرف 50 روپے کمی ہوئی ہے سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1791 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں