ڈالر کا پلٹ وار۔۔ روپے کو پچھاڑ ڈالا، انٹربینک مارکیٹ میں پھر اونچی اُڑان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 6 جنوری کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 176.74 سے بڑھ کر 176.92 روپے ہوگئی۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 238.94، آسٹریلین ڈالر 126.66، سعودی ریال 47.10، اماراتی درہم 48.16، کویتی دینار 584.38، عمانی ریال 459.54 اور بحرینی دینار 469.25 روپے رہی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 178.3 اور قیمت فروخت 179.4 روپے، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.8 اور قیمت فروخت 47.2، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.6 اور قیمت فروخت 50.1 روپے رہی۔پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238.5 روپے اور قیمت فروخت 240.85 روپے رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں