یورپ، برطانیہ اور امریکا جانیوالی ائیرلائنز پر پابندی ختم

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی ہوابازی تنظیم ICAO نے پاکستان سول ایوی ایشن پر سے significant safety concern کا اعتراض، تمام پابندیاں ختم کر دیں۔ پی آئی اے سمیت تمام ملکی ایئر لائنز پر یورپ ، برطانیہ اور امریکا کے لئے عائد پابندیاں ختم ہوگئیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم ICAO نے پاکستان سول ایوی ایشن پر

سے significant safety concern کا اعتراض اٹھا لیا۔ سگنفکنٹ سیفٹی کنسرن ہٹنے سے سول ایوی ایشن پر یورپی یونین کی جانب سے پاکستان پر سے پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے۔ یادرہے اکاو نے سی اے اے کے آڈٹ کے دوران72.77فیصد رینکنگ دی تھی۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن پاکستان کو اکاو کی جانب سے موصول ہوئے خط میں عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا بتایا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر

پائلٹس کو لائسنس جاری کرنے کی پابندی بھی ہٹالی گئی ہے۔ اکاو نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر اپنے تمام سیفٹی اعتراضات واپس لے لئے ہیں اور پاکستان کےاقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو نے دسمبر میں پاکستان سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کیا تھا، آڈٹ کے دوران اکاو نے سی اے اے کو 72 اعشاریہ 77 فیصد رینکنگ دی تھی اور اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close