تین چھٹیوں کے بعد آج ڈالر کتنا مہنگا ہو گیا؟ انٹربینک سے بڑی خبر آگئی

کراچی ( پی این آئی ) انٹر بینک میں تین چھٹیوں کے بعد آج ڈالر 24 پیسے مہنگا ہو گیا ۔ آج دن کے آغاز میں ڈالر 176.51 روپے کی سطح سے شروع ہوا جو دن کے اختتام پر 24 پیسے کے اضافے کے ساتھ 176.75 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں 503.95 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کےبعد مارکیٹ 45 ہزار 390.84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔آج کاروبار میں مجموعی طور پر 1.12 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور مجموعی طور پر 13 کروڑ 42 لاکھ 70 ہزار 525 حصص کا لین دین ہوا ، ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کو لگ بھگ 100 ارب کا فائدہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close