ملک میں دہائی کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے‎

اسلام آباد (پی این آئی ) خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلئے گئے ، وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ اس دریافت کا اندازہ گزشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی OGDCL نے کے پی کے میں لکی مروت کے قریب ولی بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق وزارت توانائی کے اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اس دریافت کا اندازہ

گزشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔ولی بلاک کے ذخائر کو ناشپا فیلڈ میں پائے جانے والے ذخائر کے برابر یا زیادہ سمجھا گیا ہے۔ ناشپا کے ذخائر 95 ایم ایم بی او ای ( تیل کے مساوی ملین بیرلز) کے برابر ہیں۔ ایک بار ولی بلاک کم از کم 9-10 کنوؤں کے ساتھ تیار ہوجائے، تب ملک 100-150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کر سکے گا۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان احمد حیات لک نے رابطہ کرنے پر اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ او جی ڈی سی ایل نے ولی بلاک میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے لیکن انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close