عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکلوانے کی تیاریاں، بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکلوانے کی تیاریاں، بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان۔۔۔ سال 2022 ءکیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں ،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ٹیرف میں اضافے کیلئے نیپرا سے رابطہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹیرف میں اضافہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ۔

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 17 ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ،اضافہ کیپسٹی چارجز اور ترسیلی نقصانات کی مد میں کیا جائے گا ،نیپرا پاور ڈویژن کی درخواست پر 12 جنوری کو سماعت کریگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close