ڈالر نے روپے کو بری طرح روند ڈالا، قدر میں 16روپے سے زائد کا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)ڈالر نے روپے کو بری طرح روند ڈالا، قدر میں 16روپے سے زائد کا اضافہ۔۔ ملک میں رواں سال ڈالر روپے کے مقابلے میں 16روپے 68 پیسے مہنگا ہوا۔سال 2021 کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 176.51 روپے ہے۔ انٹربینک میں سال کے آخری کاروباری روز ڈالر کا بھاؤایک روپے گرا ہے۔

دوسری جانب سال 2021 میں ڈالر 16روپے 68 پیسے مہنگا ہوا جبکہ سال میں ڈالر کی بلند ترین سطح 178روپے 30 پیسے رہی۔سال 2021 میں ڈالر کی کم ترین سطح 151 روپے 42 پیسے رہی اور ڈالر کا کاروبار سال 2021 میں 26.88 روپے کے بینڈ میں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close