نیا سال، بڑا تحفہ نیپرا نے بجلی کتنی سستی کر دی؟ فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی۔ نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سسٹی کرنے کی منظوری دی ہے اور یہ منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

نیپرا کے مطابق اس فیصلے سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء سے ہو گا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق صارفین کو کمی کا ریلیف 3 ماہ کے لیے ملے گا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اور سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافہ کرنے کی درخواست دے دی تھی۔گذشتہ ایک سال کے دوران فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 18 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا، پے درپے 9 مرتبہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے صارفین کی جیبوں سے ساڑھے 600 ارب روپے سے زائد رقم حاصل کی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سال 2021ء کے دوران فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر 18 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران کل 9 مرتبہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا گیا، یہ اضافہ نیادی ٹیرف، سرچارج، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا، جس کے نتیجے میں صارفین کی جیبوں سے ساڑھے 600 ارب روپے سے زائد نکال لیے گئے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز آئی ایم ایف کے دباؤ پر منی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مالیاتی ضمنی بل ایوان میں پیش کیا گیا جس سے عام شہری مہنگائی کے سونامی میں سر تک ڈوب گیا، منی بجٹ میں سب کچھ مہنگا ہو گیا، درآمدی کپڑے، جوتے، پرفیومز،جوس، بچوں کا دودھ اور میک اپ کا سامان سب پہنچ سے باہر ہو گئے، عام آدمی کی سواری بھی جیب پر بھاری ہو گئی، سائیکلوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close