حکومت نے چھوٹی گاڑیوں پر کتنا ٹیکس لگا دیا؟ منی بجٹ میں آٹو انڈسٹری کیلئے بڑا دھچکا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیا جانے والا فنانس سپلیمنٹری بل (منی بجٹ) منظور کرلیا گیا ہے۔منی بجٹ میں گاڑیوں پر نئے ٹیکس نافذ کیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے منی بجٹ میں ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی ہے۔ ایک ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر دو لاکھ روپے جب کہ دو ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر چار لاکھ روپے ٹیکس نافذ کیا جائے۔

اس کے علاوہ منی بجٹ میں اسلام آباد میں مختلف خدمات پر ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے جس میں آٹو انڈسٹری بھی شامل ہے۔ کار، آٹو موبیل اور ڈیلرز پر پانچ فیصد ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close