یکم جنوری سے پیٹرول کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ پاکستانیوں کو بہت بڑا سرپرائزملنے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔عوام نئے سال کے موقع پر حکومت کی جانب سے بڑے ریلیف کیلئے پر امید ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ایئر لائنز کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خطرے کے باعث کرسمس کی چھٹیوں میں ہزاروں پروازیں منسوخ کیے جانے کی وجہ سے پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

ٹربیون کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس کروڈ آئل کی قیمت میں 1.2 ڈالر یا 1.6 فیصد کمی آئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 72.59 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ امریکہ میں تیل کی مارکیٹ کو کرسمس کی چھٹیوں کے باعث جمعہ کو بند کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 0.08 ڈالر کی کمی سے 76.06 ڈالر ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 26 نومبر کو 10 فیصد سے زائد کی کمی اس وقت ہوئی تھی جب کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے بارے میں پتا چلا تھا۔ بعد ازاں گزشتہ ہفتے جب یہ بات سامنے آئی کہ اومی کرون کی علامات انتہائی معمولی نوعیت کی ہوتی ہیں تو اس کے بعد تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close