کاروبار کے اختتام تک ڈالر کتنا مہنگا ہو گیا؟ امریکی کرنسی کو شدید دھچکا لگ گیا

کراچی (پی این آئی ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر دو پیسے مہنگا ہونے کے بعد بند ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر دو پیسے مہنگا ہونے کے بعد 178 روپے 19 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔حکومتی اقدامات اور کریک ڈاؤن کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو شدید دھچکا لگا اور روپے کی قدر میں 70 پیسے کا اضافہ ہوا۔

حکومت کے غیر قانونی گرے کرنسی مارکیٹ کے خلاف اقدامات کے باعث آج بروز منگل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہوکر 70 پیسے کم ہو کر 180 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر محدود اتار چڑھاؤ کے بعد دو پیسے اضافے سے 178 روپے 19 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 30 پیسے اضافے کے بعد 181 روپے 20 پیسے پر پہنچ کر بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔ حکومت کے غیر قانونی گرے کرنسی مارکیٹ کے خلاف اقدامات کے باعث آج بروز منگل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہوکر 70 پیسے کم ہو کر 180 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر محدود اتار چڑھاؤ کے بعد دو پیسے اضافے سے 178 روپے 19 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 30 پیسے اضافے کے بعد 181 روپے 20 پیسے پر پہنچ کر بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے ایکسپریس کو بتایا تھا کہ زرمبادلہ کی خرید و فروخت سے متعلق سخت حکومتی اقدامات کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں مصنوعی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں ممکنہ اضافے کی افواہوں کے باعث سٹے بازوں نے گرے مارکیٹ کا رخ کرلیا جبکہ سخت ریگولیٹری قوانین کے باعث کالے دھن کے حامل ڈالر اور دیگر اہم غیر ملکی کرنسیاں ایکس چینج کمپنیوں میں فروخت کے لیے آنے کے بجائے گرے مارکیٹ میں اوپن مارکیٹ سے زائد قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں۔انہوں نے حکومت سے زرمبادلہ کی گرے مارکیٹ کے خلاف تیز رفتار کریک ڈاؤن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ سٹے باز اپنے اس کام کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں