نئی آٹو پالیسی لانے کا فیصلہ، گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے نئی آٹو پالیسی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئی آٹو پالیسی کےتحت الیکٹرک گاڑیوں کیلئےمراعات دی جائیں گی۔مقامی تیارکردہ الیکٹرک گاڑیوں پرسیلزٹیکس 17 سےایک فیصد، الیکٹرک گاڑیوں کےپرزہ جات پرکسٹم ڈیوٹی ایک فیصد اورالیکٹرک گاڑیوں کی سی بی یوکی درآمدپرکسٹم ڈیوٹی 25 سے 10فیصدہوگی ۔

موٹرسائیکل کےالیکٹرک پرزہ جات پرایک فیصدکسٹم ڈیوٹی ہوگی۔ ہائبرڈالیکٹرک گاڑیوں پرسیلز ٹیکس کم کرکے 8.5 فیصدکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہائبرڈسی بی یوکی امپورٹ پرریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی جائےگی۔ 1800سی سی سےاوپرکی ہائبرڈگاڑیوں پر 15فیصدڈیوٹی کم کی جائےگی ۔ 1800سی سی سےکم ہائبرڈگاڑیوں پرریگولیٹری ڈیوٹی صفرکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب آٹوپالیسی کےتحت حفاظتی اقدامات کویقینی بنانےکیلئےفیصلے بھی کیا گیا ہے۔ حفاظتی معیارپورانہ کرنےپرگاڑیوں کی درآمدپرپابندی ہوگی ۔ حفاظتی معیارپورانہ کرنےپرمقامی گاڑیوں کی تیاری پربھی پابندی ہوگی۔ 30جون 2022 کےبعدحفاظتی معیارپورےنہ کرنےپرپابندیاں عائدکی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close