پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی۔۔؟؟ پاکستانیوں کیلئے مایوس کن خبر آگئی

نیویارک (پی این آئی) پٹرول سستا ہونے کی امید لگائے پاکستانیوں کیلئے مایوس کن خبر، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہو گیا، بدھ کے روز برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 74 ڈالر کی سطح کو عبور کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق خام تیل کی قیمت میں ایک روز کے دوران بڑا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 74 ڈالرز کی سطح سے اوپر چلی گئی۔

غیر ملی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بدھ کو ٹریڈنگ کے آخری سیشن میں برطانوی خام تیل کی قیمت 74 عشاریہ 76 ڈالر رہی۔ جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 72 ڈالرز سے اوپر چلی گئی۔ ٹریڈنگ کے آخری سیشن میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 72 عشاریہ 11 ڈالر رہی۔ یہاں واضح رہے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سامنے آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی تھی۔اومیکرون کے پھیلاو کی خبر سامنے آنے کے بعد خام تیل کی قیمت میں ایک دن میں اپریل 2020 کے بعد سب سے بڑی یومیہ گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ اومیکرون کے پھیلاو کی خبر بریک ہونے سے قبل برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 85 ڈالرز کی سطح کو بھی عبور کر چکی تھی۔ بعد ازاں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی امید پیدا ہوئی.

ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے ایک بیان میں عندیہ دیا تھا کہ جلد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔جبکہ وفاقی حکومت نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ کمی بھی کی۔ تاہم اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ اثرات یہاں تک آئیں، دعا کریں کہ تیل کی تیل کی قیمتیں مزید کم ہوجائیں۔

close