ڈالر نے روپے کی کمر توڑ ڈالی، کاروبار کے اختتام تک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہونے کے بعد بلند ترین سطح پر بند ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد بلند ترین سطح 178.04 روپے پر بند ہو گیا ہے۔

یکم جولائی سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 13 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ڈالرکی قیمت میں اضافے سے یبرونی قرضوں میں 2550 ارب روپے کا اضافہ ہو گیاہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 182 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close