فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی پی ایس ایکس ای ایس جی ٹاسک فورس کے طور پر نمائندگی

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کو “انویسٹمنٹ میں ای ایس جی (ESG) انٹیگریشن” کے موضوع پر سیمینار میں شرکت دعوت ڈاکٹر شمشاد احمد (چیئرپرسن ESG ٹاسک فورس) کی جانب سے دی گئی جو CFA سوسائٹی پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا۔

اس سیشن میں ESG سے متعلق اقدامات، کاروبار میں انضمام (سرمایہ کاری کے عمل) اور اس کے نتیجے میں ESG اصولوں کے مطابق طویل مدتی رسک ایڈجسٹ شدہ منافع پر روشنی ڈالی گئی۔
ایف ایف سی ان ٹاپ اسٹاک بلیو چپ کمپنیوں میں شامل ہے جنہیں PSX نے ESG ٹاسک فورس کے رکن کے طور پر اعزاز سے نوازا ہے۔ اس موقع پر ایف ایف سی کی نمائندگی شیئرز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ، جناب سید عمران رضوی نے کی۔ انہوں نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے نئے مربوط ESG کوڈ کے نفاذ اور KSE 100 انڈیکس کے مطابق فری فلوٹ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی بنیاد پر ESG انڈیکس کے ڈیزائن کی تجویز پیش کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close