اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کاروبار کی خواہشمند خواتین کے لیے خوش خبری، سرمایہ کاری کے لیے حکومت کی طرف سے آسان فنانس اسکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب بغیر ضمانت ایک کروڑ روپے قرضہ مل سکے گا اور کاروبار کرنے والی خواتین کو ٹیکس میں بھی 25 فیصد چھوٹ ملے گی۔ وفاقی کابینہ نے ایس ایم ای پالیسی منظور کرلی ہے جس سے نئے کاروبار کے لیے این او سیز کے چکر سے بھی آزادی مل گئی ہے۔
وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ اور پنجاب حکومت نے پہلی بار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے شعبے (ایس ایم ای) کے لئے پالیسی منظور کی ہے۔ اس شعبے میں 10 لاکھ سے زیادہ ادارے کام کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 78 فیصد نوکریاں ایس ایم ای سیکٹر میں ہیں، ایس ایم ایز کے لیے پالیسی 5 سال کی ہوگی،
30 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ پیداواری سیکٹر کے لیے 10 کروڑ کے کاروبار کے لیے ٹرن اوور ٹیکس کم کر دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں