سونا کتنا سستا ہو گیا؟ آخرکار خریداروں کیلئے خوشخبری آگئی

کراچی (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجود پاکستان میں قیمت میں معمولی فرق آیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت 17 ڈالر (تین ہزار 28 روپے) کمی کے ساتھ 1768 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان کی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کی کمی آئی ہے جس کے بعد اس کا ریٹ ایک لاکھ 24 ہزار 450 روپے ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 214 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ چھ ہزار 696 روپے رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close