تمام پچھلے ریکارڈ توڑ ڈالے، امریکی ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(پی این آئی) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کےا ختتام پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں دس پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 177.88 روپے سے بڑھ کر 177.98 روپے پر بند ہو گیاہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 181روپے30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔یکم جولائی سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 13 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،ڈالر مہنگاہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2550 ارب روپے اضافہ ہواہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close