لاہور( پی این آئی)اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ موٹر سائیکلوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا، نومبر 2021 میں ایک لاکھ 28 ہزار 503 یونٹس فروخت ہوئے۔ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز کے چیئرمین محمد صابر شیخ نے کہا ہے کہ اگرچہ ہونڈا نے 2021 میں موٹرسائیکل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا لیکن اس سے موٹرسائیکلوں کی مانگ پر کوئی اثر نہیں پڑا، اس کے بجائے طلب
روز بروز بڑھ رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے موٹرسائیکلوں کی فروخت میں اضافہ ہوا کیونکہ کار مالکان اپنی گاڑیوں کی جگہ موٹر سائیکلیں لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہونڈا نے 1995 میں 10 ہزار یونٹس فروخت کئے تھے اور 2000 میں ان کی فروخت 80 ہزار 000 یونٹس سالانہ تک پہنچ گئی تھی، تب سے وہ بڑی تعداد میں موٹرسائیکلیں تیار کرنے کے ساتھ ساتھ فروخت بھی کررہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں