پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ ہو گیا، پراپرٹی ٹیکس میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایف بی آر نے پراپرٹی ٹیکس میں 3 گنا اضافہ کر دیا۔ سیلز ٹیکس میں اضافے سے پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ ہو گیا، ڈیلرز کا حکومت کے خلاف احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے پراپرٹی سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے پراپرٹی سیلز ٹیکس میں 3 گنا اضافہ کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پراپرٹی سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد ڈیلرز حکومت کے خلاف سراپاء احتجاج ہیں، جس میں وہ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس میں اضافے سے پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے۔ احتجاج کرنے والے پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہمارے جو کسٹمرز پراپرٹی خریدتے تھے انہوں نے خریداری بند کر دی ہے جس کی وجہ سیلز ٹیکس میں اضافہ ہے۔ احتجاج کرنے والے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر سیلز ٹیکس میں کمی نہ کی گئی تو 15 جنوری کو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close