پیٹرول 11روپے نہیں بلکہ کتنے روپے سستا ہونے کا امکان ہے؟ اوگرا کی سمری سامنےآگئی

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ پاکستان کے عوام کو ملنے کا بھی امکان پیدا ہوگیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کمی آئی ہے اور خام تیل کی قیمت 74 ڈالر تک گر چکی ہے۔ پاکستان کی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں کم قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ 13 روز کے دوران 68 تا 74 ڈالر فی بیرل کے حساب سے تیل خریدا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سستا تیل خریدے جانے کی وجہ سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے فی لٹر تک کمی آسکتی ہے تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ ٹیکس کی سطح کا تعین کرنے کے بعد ہوگا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ سے 10 روپے تک کمی کی تجویز دی ہے تاہم اگر پٹرولیم لیوی بڑھتی ہے تو پٹرول چار روپے سستا ہوگا اور اگر ٹیکس دوگنا کردیا جاتا ہے تو اس صورت میں قیمتیں برقرار بھی رہ سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close