پہلے شرائط پوری کرو، آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کی قسط دو ہفتے مؤخرکر دی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پہلے پیشگی شرائط منظور کرو، آئی ایم ایف کے بورڈ میں پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ جس کے باعث عالمی ادارے کا پاکستان کے لیے قرضے کا پروگرام دو ہفتے کے لیے مؤخر کیا جا سکتا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے آئندہ 12؍ جنوری کی ڈیڈ لائن تک پاکستان کے لئے ایک ارب ڈالرز امدادی قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان نہیں ہے۔

اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پاکستان کوا س حوالے سے پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کے لئے زیادہ وقت درکار ہے۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف امدادی قسط کے اجراء پر اسی وقت غور کرے گا جب ٹیکس قوانین میںچوتھی ترمیم کے بل اور ساٹیٹ بینک کی خودمختاری کے بل کی پارلیمنٹ سے منظوری نہیں ہوجاتی۔وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیےپارلیمنٹ کا اجلاس 22؍ دسمبر کوطلب کر لیاہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close