چینی پھر مہنگی؟ شہریوں کیلئے بُری خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)چینی پھر مہنگی؟ شہریوں کیلئے بُری خبر آگئی۔۔۔شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کے نرخ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مڈل مین کاشتکاروں سے غیر قانونی طریقوں سے گنا خرید کر مہنگے داموں شوگر ملوں کر فراہم کر رہے ہیں۔

چینی کی قیمت میں تقریباَ80 فیصد قیمت پیداواری لاگت کا حصہ ہے اور گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی کی پیداواری لاگت میں براہِ راست اضافہ ہوگا۔پی ایس ایم اے نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مڈل مین مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائےورنہ گنا مہنگا خریدنے سے چینی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close