ڈالر نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ ڈالے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر بندہو گیا

کراچی (پی این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہونےکے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 18 پیسے مہنگا ہونے کے بعد بلند ترین سطح 177.89 روپے پر بند ہو گیاہے۔اسلام آباد: جون 2021 سے جاری احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے میں28 لاکھ 79 ہزار 953 کم آمدن افراد میں 34 ارب 55 کروڑ 94 لاکھ 36 ہزار روپے تقسیم کیے جا چکے۔

دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر 48 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کے ساتھ 40 لاکھ افراد کو امدادی رقوم دینے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ مستحق افراد کو ون ٹائم 12 ہزار روپے امداد ینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔پنجاب کے 14 لاکھ 9271 افراد میں 16 ارب 91 کروڑ 12 لاکھ 52 ہزار روپے، سندھ 6 لاکھ 65571 افراد میں7 ارب98 کروڑ68 لاکھ28 ہزار ، خیبر پختونخوا 6 لاکھ 16632 افراد میں7 ارب29 کروڑ95084 ، بلوچستان کے 1 لاکھ29 ہزار855 افراد میں1 ارب 55 کروڑ 82 لاکھ60 ہزار، آزاد کشمیر کے 35383 افراد میں 42کروڑ 45 لاکھ 96 ہزار، گلگت بلتستان کے17326افراد میں20 کروڑ 79 لاکھ12 ہزار، اسلام آباد کے5117 افراد میں7 کروڑ 10 لاکھ 4 ہزار تقسیم کیے جا چکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close