ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں آج کتنا مہنگا ہوا؟

اسلام آباد(پی این آئی)ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں آج کتنا مہنگا ہوا؟۔۔۔ ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک ڈالر 177.71 کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسےکم ہوکر179.90 روپے رہا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 123پوائنٹس کی کمی کے بعد 43ہزار395پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 556 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں آج 17 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 73 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن پانچ ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 454 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close