اسلام آباد(پی این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی ) نے پاکستان کو شعبہ توانائی میں اصلاحات اور خیبرپختونخوا کے 5 شہروں میں بنیادی سہولیات کے فراہمی کےلیے 68کروڑ50لاکھ ڈالر فنڈز کی منطوری دیدی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق کرونا وبا کی وجہ سے پاکستان کے شعبہ توانائی میں اصلاحات کی رفتار میں کمی آئی ہے اور اس سلسلے میں گردشی قرضوں کو سپورٹ کرنے، مالی،انتظامی اور تیکنکی اصلاحات کے لئے 30کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جس سے کمرشل،گھریلوں،شہری اور دیہی صارفین کو فائدہ ہوگا۔
دوسری جانب 38کروڑ 50لاکھ ڈالر خیبرپختونخوا کے پانچ شہروں میں صاف پانی کی فراہمی،صحت اور صفائی ستھرائی کی سہولیات پر خرچ کئے جائیں گے۔اس رقم سے خیبرپختوانخوا کے پانچ شہروں ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان، منگورہ اور پشاور میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے دو پلانٹ لگائے جائیں گے جبکہ اس کے علاوہ سیوریج ٹریٹمنٹ کی تین سہولیات اور متعدد غیر فعال ٹیوب ویلز کی بحالی منصوبے کا حصہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں