کراچی (پی این آئی ) انٹر بینک مارکیٹ میں آج سارا دن ڈالر نے اُونچی اڑان جاری رکھی اور زیادہ سے زیادہ 61 پیسے مہنگا ہوا تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ کم ہو کر 18 پیسے اضافے کے ساتھ بند ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 177.43 سے بڑھ کر 177.61 روپے کا ہوکر بند ہو گیاہے ۔
کاروبار کے دوران ڈالر 178.15 روپے پر بھی ٹریڈ ہو تا رہا تاہم اختتام پر اس میں کمی دیکھنے میں آئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 180 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں