بجلی ایک یا دو روپے نہیں بلکہ کتنی مہنگی کردی؟ پاکستانیوں پر بجلیاں گرادی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی چار روپے 74 پیسے مہنگی کردی ۔نیپرا کی جانب سے بجلی چار روپے 74 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت اکتوبر کے مہینے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی گئی ہے۔فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس اضافے سے صارفین پر 60 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ صارفین سے یہ اضافی قیمت دسمبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سی پی پی اے نے جتنی درخواست کی نیپرا نے اتنا ہی اضافہ کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close