کراچی (پی این آئی) کھلا دودھ سرکاری قیمت 120 روپے کی بجائے دودوھ فروش 140 روپے فی لیٹر کروخت کر رہے ہیں او ر اس حوالے سے شہری انتظامیہ کو مکمل ناکامی کا سامنا ہے۔کراچی میں دودھ کی فی لیٹر نئی سرکاری قیمت 120 روپےمقر کی گئی ہے جبکہ یہ 140 روپے فی لیٹر میں ہی فروخت ہو رہا ہے۔کھلےدودھ کی نئی قیمت کا فیصلہ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیرِ صدارت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کیا گیااور اس حوالے سےکمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے دودھ کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی ڈیری فارمرز کی قیمت 105 اور تھوک قیمت 110 روپے فی لیٹر ہو گی۔نئی سرکاری ریٹیل قیمت 120 روپے مقرر ہونے کے باوجود کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمتوں پر فروخت شروع نہیں ہو سکی، شہر میں دودھ 140 روپے فی لیٹر ہی فروخت ہو رہا ہے۔شہر میںدودھ کے ریٹیل دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں کمی نہیں کی، جب تک نئی قیمت پر دودھ نہیں ملتا پرانی قیمت 140 روپے فی لیٹر میں بیچنے پر مجبور ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں