ملک میں گیس کے ذخائر ختم۔۔ وفاقی وزیر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے گیس ذخائر میں تیزی سے کمی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے گیس کی پیداوار میں کمی کا نوٹس لے لیا ۔ وزیر توانائی نے خبردار کیا ہے کہ گیس کے ذخائر ختم ہونے کو ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر توانائی نے کابینہ کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ گیس کے ذخائر 9 فیصد سالانہ کی شرح سے کم ہو رہے ہیں، نئے ذخائر نہ ملنے کے باعث ا?ئندہ سالوں میں گیس مکمل ختم ہو جائیگی۔

مستقبل میں درآمدی گیس پر ہی انحصار کرنا ہو گا، وزیر توانائی نے بتایا کہ درآمدی گیس کیلئے نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر جاری ہے، روس کے تعاون سے گیس پائپ لائن کی تعمیر کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر توانائی کی بریفنگ پر گیس کی پیداوار میں کمی کا نوٹس لے لیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کیا گیس چوری، ضیاع اور ملی بھگت گیس پیداوار میں کمی کا باعث تو نہیں بن رہے ۔وزیراعظم نے گیس چوری اور ضیاع کی تفصیلات طلب کر لیں اور گیس ذخائر میں بہتری کیلئے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close