امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں تیزی کا سلسلہ مسلسل جاری ، ملکی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے کاروباری روز کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں 56پیسے کا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلندسطح 177 روپے35 پیسے پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ

منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید176.60روپے سے بڑھ کر176.85روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے بڑھ کر176.85روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر177.70روپے اور قیمت فروخت177.70روپے سے بڑھ کر178.20روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا جس سے

یورو کی قیمت خرید 197.50روپے سے بڑھ کر197.60روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے بڑھ کر199.60روپے ہو گئی تاہم30پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت235روپے سے گھٹ کر234.70روپے پرآ گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close