سونا پھر مہنگا ہوگیا

کراچی (پی این آئی) سونا پھر مہنگا ہوگیا۔۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 250 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت 250 روپے بڑھی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 214 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ چھ ہزار 10 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوا ہے۔ یہاں سونے کی قیمت چار ڈالر کی کمی سے 1780 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں