موٹرے وے ایم 3 پر آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی

لاہور ( پی این آئی) موٹرے وے ایم 3 پر آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی، موٹر وے پولیس کے مطابق آئل ٹینکر میں پچاس ہزار لیٹرپٹرول موجود ہے ۔ترجمان موٹر وے کے مطابق آئل ٹینکر کو آگ ایم تھری پر ننکانہ سروس ایریا کے نزدیک لگی ، آئل ٹینکر کی مشین کو ٹینکر سے ہٹا دیا گیا جبکہ موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر کو کولنگ کرکے محفوظ کردیا ہے، آئل ٹینکر کو ہٹانے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔ترجمان موٹر وے کے مطابق سیکٹر کمانڈر سید حشمت کمال امدادی کاروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ تمام ریسکیو اداروں کو اطلاع کردی گئی ہے، اس دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close