بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ

اسلا م آباد (پی این آئی )ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد بٹ کوائن 47ہزار ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس صورتحال میں وسطی امریکہ کے ملک ایل سلوا ڈور کے صدر نائب بکلے نے مزید بٹ کوائن خرید لیے ۔

ٹوئٹر پر ایل سلوا ڈور کے صدر نے بتا یا کہ انہوں نے کرپٹو مارکیٹ کی مندی میں 48ہزار 670ڈالر کی قیمت میں 150بٹ کوائن خریدے جس کے چند منٹو ں کے بعد مارکیٹ مزید نیچے آئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close