اسلام آباد ( پی این آئی ) مشیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب نے تین ارب ڈالر ڈپازٹ کے طور پر دیدیئے یں، میں سعودی شہزادہ محمد سلمان کا اس خیر سگالی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں پر تشویش ہے جون 2021 میں گردشی قرضہ 2280 ارب روپے تھا،گردشی قرضہ بڑھ کر 2419 ارب
روپے ہوگیا ہے، شیری رحمان نے کہا کہ جون سے اکتوبر تک گردشی قرضوں میں 139 ارب روپے کا اضافہ ہوا،صرف گردشی قرضوں کی مد میں ماہانہ 34ارب سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہیاگست 2018 میں جب سلیکٹڈ حکومت آئی تو گردشی قرضہ 1148 ارب روپے تھا،انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے گردشی قرضوں میں 110 فیصد اضافہ کیا ہے،انہوں نے بجلی کے نرخوں میں 52فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے،بجلی نرخوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضہ کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے، انہوں نے انتخابی منشور میں گردشی قرضہ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کو بے نقاب ہونے میں صرف 3 سال لگے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں