کراچی (پی این آئی)مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 178روپے کی سطح عبور کر کے ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.40روپے سے بڑھ کر176.80روپے اور قیمت فروخت176.50روپے سے بڑھ کر177روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر90پیسے مہنگا ہو گیا جس سے
ڈالر کی قیمت کی خرید 177.30روپے سے بڑھ کر178.20روپے اور قیمت فروخت177.80روپے سے بڑھ کر178.70روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 198روپے سے بڑھ کر198.50روپے اور قیمت فروخت200روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید233.50روپے اور قیمت فروخت236روپے پر بدستور برقرار ہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں