افغان کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

پشاور( آن لائن)افغانی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے چوک یادگار میں ڈالر کے ساتھ ساتھ افغانی کرنسی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے غیر قانونی کرنسی کے کاروبار کرنے والے تاجروں نے افغان کرنسی کو بلیک میں فروخت کرنا شروع کردیا ہے افغان کرنسی اور ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے افغانستان کی کرنسی کے مقابلے پر بھی پاکستانی کرنسی مسلسل زوال پذیر ہے اس وقت ایک پاکستانی روپے کی قیمت 54 افغانی پیسے کے برابر ہو گئی ہے

یعنی پاکستانی 100 روپے کے عوض آپ کو 54.71 روپے افغانی ملتے ہیں، کرنسی کی قدر میں کمی سے ایک جانب ملکی درآمدات کی قیمت بڑھ رہی ہے اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب پاکستانی معیشت بارے بھی منفی تاثر گہرا ہو تا جا رہا ہے خاص طور پر پاکستانی یہ سمجھتے ہیں کہ کرنسی کی قدر میں کمی کمزور ہوتی معیشت کا شاخسانہ ہے،ملک میں بے قابو مہنگائی کا بھی بڑا سبب کرنسی کی قدر میں کمی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں