یاماہا کے بعد سوزوکی نے بھی عوام پر چھری چلادی، موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

مکوآنہ (پی این آئی )یاماہا کے بعد سوزوکی نے بھی عوام پر چھری چلادی، سوزوکی موٹرزکمپنی کی جانب سے موٹرسائیکلز کی قیمت میں5 سے 8ہزارروپے تک اضافہ کردیا گیا۔سوزوکی موٹرزکمپنی کی جانب سے موٹرسائیکلز کی قیمت میں5 سے 8ہزارروپے تک اضافہ کردیا گیا۔ جی ڈی 100ایس کی قیمت میں میں 5ہزارروپے کا اضافہ،194000 سے بڑھ کر نئی قیمت 199000 روپے ، جی ایس 150 کی قیمت میں 5ہزا روپے کا اضافہ، نئی قیمت 210000سے بڑھ کر215000روپے ہوگئی

،جی ایس150 ایس ای کی قیمت میں 5000ہزارروپے، نئی قیمت227000 سے بڑھ کر232000 روپے ہوگئی، جی آر150 کی قیمت میں 8000 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا جس کیبعد نئی قیمت307000 سے بڑھ کر315000 روپے ہوگئی۔ پاکستان سوزوکی موٹرز کارپوریشن کی جانب سے ایک سال میں چوتھی بار موٹرسائیکلز کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،2021 کے آغاز سے ابتک قیمتوں میں 28000 روپے کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close