سرکاری آئل کمپنی نے پیٹرول اور ڈیزل بطور تحفہ دینے کا اعلان کر دیا،شہری سیخ پا ہو گئے

نئی دہلی (پی این آئی)بھارتی سرکاری آئل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ نے صارفین سے اپنے چاہنے والوں کو شادیوں پر پیٹرول اور ڈیزل تحفتاً دینے کا آپشن دے دیا ۔بھارت کی سرکاری آئل کمپنی نے ٹویٹ کیا کہ ’اپنے پیاروں کی زندگی کے آغاز کو مزید خاص بنائیں۔ شادیوں کا جشن منانے کے لیے پرفیکٹ گفٹ، انڈین آئل کا ای واؤچر آج ہی لیں اور ان (پیاروں) پر محبت نچھاور کریں۔‘انڈین آئل کی یہ پیشکش سوشل میڈیا صارفین کو بالکل نہ پسند آئی جس کی وجہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

اجے نامی ٹوئٹر صارف نے اس پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیول جہیز کے طور پر؟ ہم کس دور میں زندہ ہیں!‘الیاس نامی صارف نے کمپنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’شرم کریں انڈین آئل، آپ نے انڈینز کی جیبوں کو لوٹا اور اب یہ سلی واؤچر تحفے میں۔‘بھارتی سیاسی جماعت ترینامول کانگریس کے ترجمان ساکت گوکھلے نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’یہ مذاق نہیں بلکہ انڈین آئل واقعی میں ایسے اشتہارات بنا رہی ہے اور ’فیول واؤچر‘ کو شادیوں پر تحفے دینے کا پیغام دے رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close