بجلی کی قیمت میں 4روپے 75پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد (پی این آئی) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کردی ہے جس پر نیپرا کل سماعت کرے گی۔ سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔سی پی پی اے نے بتایا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25روپے 22 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ گزشتہ ماہ فرنس آئل سے22روپے21پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close