انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

کراچی ( پی این آئی) انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 80 پیسے اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 176 روپے 26 پیسے پر پہنچ گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح ڈالر 175.46 روپے سے شروع ہوا ، دن کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کےبعد ڈالر کی قیمت 176.26 روپے ہو گئی ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 174 روپے 98 پیسے سے شروع ہوا تھا تھا جو دن کے اختتام پر 175.46 روپے پر بند ہوا تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close