چنگان پاکستان نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتیں بڑھادیں

لاہور( این این آئی)چنگان پاکستان نے بھی دیگر کار ساز کمپنیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا۔کمپنی نے کنٹینرز کی کمی کے باعث شپمنٹ کی لاگت بڑھنے کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مال برداری کی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے۔چنگان نے اپنی گاڑیوں کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک بڑھادی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔چنگان موٹرز کی جانب سے رواں سال دوسری بار قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

کمپنی نے اگست میں ایلسون ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافہ کیا جو حکومتی مداخلت کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔چنگان ایلسوین 1.3ایل ایم/ٹی، ایلسون 1.5ایل ڈی سی ٹی کنفرٹ اور ایلسون 1.5ایل ڈی سی ٹی لومیئر 2 لاکھ 75 ہزار روپے مہنگی ہوگئیں، جن کی قیمت اب بالترتیب 24 لاکھ 20 ہزار، 26 لاکھ 70 ہزار اور 28 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگی۔کمپنی کے مطابق چنگان کاروان ایم پی وی اور کاروان ایم پی وی پلس کی قیمتوں میں بھی 2 لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے

جس کے بعد ان ماڈلز کے نرخ 16 لاکھ 70 ہزار روپے اور 18 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئے۔چنگان ایم 9 لوڈر پک اپ کی قیمت بھی 2 لاکھ 75 ہزار روپے اضافے سے 15 لاکھ روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close