ڈالر اور سونا کتنا سستا ہو گیا، ایک دن میں دو بڑی خوشخبریاں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 100 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 86ن روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1790 ڈالر ہوگئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں آج 6 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد دن کے اختتا م پر ڈالر 174.98 روپے پر بند ہوا ۔ دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت 175.04 روپے تھی جو کچھ گھنٹوں کے بعد 14 پیسے گھٹ کر 174.90 روپے کی سطح پر آگئی مگر بعد میں 8 پیسے کے اضافہ ہوا اور دن کے اختتام پر مجموعی طور پر ڈالر 6 پیسے کی کمی کے ساتھ 174.98 روپے پر بند ہوا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close