امریکی ڈالر کی واپسی۔۔۔روپے کو بُری طرح روند ڈالا، ایک دن میں قدر کتنی بڑھ گئی؟

کراچی(پی این آئی)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 74 پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔آئی ایم ایف سے قرض ملنے اور دیگر وجوہات کی بنا پر گزشتہ چند روز سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بڑھتی قدر کا سلسلہ جاری نہیں رہ سکا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کو انٹر بینک پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 174.30 روپے سے بڑھ کر 175.04 روپے ہوگئی۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 196.93 روپے، برطانوی پاؤنڈ 234.16، آسٹریلین ڈالر 126.41، سعودی عربین ریال 46.66، اماراتی درھم 47.65، کویتی دینار 577.79، عمانی دینار 454.63، کینڈین ڈالر 138.04 اور بحرینی دینار 464.23 ہے۔جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 175.75 اور قیمت فروخت 177.25 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 233.5 اور قیمت فروخت 236.5 رہی۔سعودی ریال کی قیمت خرید 46.45 اور قیمت فروخت 46.95 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.1 اور قیمت فروخت 48.6 روپے رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں