سونے کی فی تولہ قیمت میں اڑھائی ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا، خریداروں کے ہوش اُڑ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں اڑھائی ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا، خریداروں کے ہوش اُڑ گئے۔۔۔ عالمی رجحانات سے قطع نظر پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 24100 روپے ہو گئی ہے۔بدھ کو پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہونے والا اضافہ اگرچہ سابقہ رجحان کا تسلسل ہے تاہم یہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے برعکس ٹرینڈ ہے جہاں قیمت کم ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نو ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 1788 ڈالر ہو گئی ہے۔منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 121600 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 104252 روپے رہی تھی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ تین سیشنز میں مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں تین ہزار روہے فی تولہ کا اضافہ ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close