ڈالر کوبڑا جھٹکا لگ گیا،روپے کے مقابلے قدر میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی (پی این آئی ) انٹر بینک میں ڈالر مزید 47 پیسے سستاہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 174 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج دن کے آغاز میں ڈالر 174.77 روپے سے شروع ہوا جس کی قیمت میں 47 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 174 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ صبح ڈالر 175.24 روپے سے شروع ہوا تھا جو دن کے اختتام پر 47 پیسے کی کمی سے 174 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

اسٹیٹ بینک نے بینک کھاتوں پر شرح منافع میں 1.5 فیصد اضافہ کرتے ہوئے پی ایل ایس اکاؤنٹس پر کم ازکم شرح منافع 7.25 فیصد مقرر کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پی ایل ایس اکاؤنٹس پر شرح منافع 1.5 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے پی ایل ایس اکائونٹس پر کم از کم 7.25 فیصد منافع ادا کریں۔اس فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء سے ہوگا۔

بینک کسٹمرز کم منافع دینے والے بینکوں کے خلاف اسٹیٹ بینک سے رجوع کرسکتے ہیں خلاف ورزی کرنے والے بینکوں کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں