انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا کمی ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد 1.74 روپے سستا ہو کر 173.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج بہتری دکھائی دے رہی ہے ، کاروبار شروع ہونے کے کچھ دیر کے بعد 100 انڈیکس میں 78 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 567 پوائنٹس پر پہنچ گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close