سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ خریدنے سے پہلے سوچ لیں

کراچی(پی این آئی )سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ خریدنے سے پہلے سوچ لیں۔۔۔۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد قدر ایک لاکھ 24 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

جبکہ گرام سونے کی قدر 514 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 824 روپے ہے ۔ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر دو ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 858 ڈالر فی اونس ہے۔ دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بحال کر دیا، ٹک ٹاک نے غیرقانونی غیراخلاقی مواد اپ لوڈ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی، پی ٹی اے غیراخلاقی اور سماجی اقدار کیخلاف مواد کی مانیٹرنگ جاری رکھے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں