انٹر بینک میں ڈالرپھر سستا ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آخری کاروباری روز کے آغا زمیں ڈالر کی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا ، انٹر بینک میں سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کرنسی ڈالر انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز کے دوران 77پیسے کمی سامنے آئی ہے جس کے بعد ڈالر 174کی سطح سے واپس نیچے آگیا ہے ۔ فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ 77 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 173 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے ۔ جو گزشتہ روز 174 روپے 67 پیسے پر بند ہوا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close